چیف جسٹس آف پاکستان کی عمران خان کو ”گڈ ٹو سی یو“ کہنے پر تنقید کے معاملے پر وضاحت
Share your love
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ”گڈ ٹو سی یو“ کہنے پر تنقید کے معاملے پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ایسا ہر کسی کو کہتا ہوں۔
سول مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپ ایک وقت کے بعد میری عدالت میں آئے ہیں۔
چیف جسٹس نے عمران خان کو مقدمے کی سماعت کے دوران گڈ ٹو سی یو کہنے پر ہونے والی تنقید کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایسا ہر کسی کو کہتا ہوں۔ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں۔ ادب واخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔ ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی آمد پر گڈ ٹو سی یو کہنے پر چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔