Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Share your love

ہنگو: ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد میں ہوا، جس سے مسجد زمین بوس ہوگئی، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 نمازی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!