Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکا کی جانب سے یوم آزادی پر پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

Share your love

واشنگٹن:امریکا کی جانب سے پاکستان کو 76ویں یوم آزادی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کہا گیا ہے کہ مستقبل کی تخلیق کے لئے امریکا اور پاکستان کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

ایک بیان میں امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے زیادہ خوشحال مستقبل کی تخلیق کے لئے امریکا اور پاکستان کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، ہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی کے تحفظ اور امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لئے ہماری حمایت مضبوط ہے، ہم جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے لئے عزم رکھتے ہیں جو ہماری شراکت داری کو آگے بڑھانے میں رہنمائی جاری رکھے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!