ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
Share your love
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں چودہ اکتوبر 2024تک توسیع کر دی ہے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف (ریونیو ایف بی آر)نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پرکی گئی ہے۔
اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں دی گئی منظوری کے بعد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔