Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے ریلز کے لئے فیچر متعارف

Share your love

کیلیفورنیا: فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ریلز کی کارکردگی کا موازنہ کرنے والا فیچر متعارف کروا دیا۔

ریلز اے/بی ٹیسٹنگ ٹول کا یہ اہم فیچر مارکیٹنگ اور اشاعت کا ایک عام طریقہ ہے جس میں کونٹینٹ کا اس اعتبار سے موازنہ کیا جاتا ہے کہ کس طریقے سے زیادہ انگیجمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔مثال کے طور پر کسی خبر کے لیے ناشر مختلف سرخیوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ قارئین کی توجہ کس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

فیچر کے تحت ریلز میں تخلیق کار ٹیسٹ کے لیے ایک ویڈیو میں چار مختلف تھمب نیلز اور کیپشنز رکھ سکیں گے۔

فیچر کے متعلق تفصیلات کے مطابق ریلز کے مختلف ورڑنز تخلیق کار کے مختلف فالوورز کو 30 منٹ تک دیکھ سکیں گے۔ ٹیسٹ کے دورانیے جس ورڑن کو زیادہ ویوز ملیں گے وہ کامیاب قرار دیا جائے گا۔

یہ فیچر فی الحال موبائل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ کیپشن اور تھمب نیلز بنائے جاسکیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!