Enter your email address below and subscribe to our newsletter

وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس،وزیر اعظم کا کابینہ ارکان کے تعاون پر اظہار تشکر، ارکان کی کارکردگی کو سراہا

Share your love

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس ہوا وزیر اعظم شہباز شریف کا اتحادی حکومت کے کابینہ ارکان کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا کابینہ نے ڈیڑھ سالہ دور حکمرانی پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہوا اجلاس میں اتحادی حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کابینہ ارکان کی مختصر مدت میں کارکردگی کو سراہا اور ملک کو معاشی طور پر سنبھالا دینے میں اتحادیوں کے کردار کی تعریف کی اور کہا ملک کو مشکلات سے دوچار کرنے پر سابق حکومت پر آ ئی ایم ایف کا پروگرام ملک کیلئے ضروری تھا،کوئی شک نہیں اس کی شرائط کڑی اور سخت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے بغیر پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت کئی قسم کے چیلنجز درپیش ہوتے، پاکستان کےدیوالیہ ہونے سے ملک کیلئے تباہ کن صورتحال پیدا ہوتی، آئی ایم ایف کا پروگرام ہو چکا ہے، ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔آئی ایم ایف نے سبسڈیز کے حوالہ سے ہاتھ پائوں باندھ دیئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے وفد سے سرمایہ کاری پر بات کی،14 سے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، سی پیک کے تحت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، ماضی کی حکومت کی سنگین غفلت کی وجہ سے کشکول اٹھانا پڑا، ہمیں پاکستان کو قائداعظم کے خواب کی عملی تعبیر بنانا ہے،پاکستان سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشکول توڑیں وزیراعظم نے کہا کہ قرض ختم کریں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے، اگر آئندہ موقع ملا تو ملک میں زرعی انقلاب لائیں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ تحائف سے متعلق بڑا فیصلہ کیا، وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کے تمام تحائف فروخت کرنے کی منظوری دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحائف فروخت کرکے رقم بچیوں کی تعلیم اور یتیموں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی، توشہ خانہ تحائف کا میں حق دارنہیں،میرے ملک کے غریب ہیں۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ایجنڈے کی منظوری دیتے ہوئے سلیم اللہ کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی اتحادی حکومت کی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ یادگاری فوٹو بھی بنوائی ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!