Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا مل گیا

Share your love

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  کی کاوشوں سے  فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا۔

ذرائع کےمطابق پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کو  محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور ان کی جلد ڈبلن روانگی کے انتظامات کیے جارہےہیں۔

ویزا مسائل کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن نہیں جاسکے تھے۔ ٹیم ارکان کے ساتھ محمد عامر کی ویزا درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم آئِرلینڈ ایمبسی نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔

پی سی بی نے اس حوالے سے مہمان کرکٹ بورڈ آئرلینڈ کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا، اور محمد عامر کی دوبارہ ویزا درخواست جمع کروائی گئَی۔ جس کے بعد اب انہیں کلیئرنس کے بعد ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

محمد عامر کےویزے کو ممکن بنانے میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے ذاتی دلچسپی لی  جس کی وجہ سے پیسر کو کلیئرنس ملی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!