Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فضل الرحمان، شہباز شریف ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Share your love

لاہور:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ن لیگی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جے یو آئی سربراہ نے نواز شریف کی وطن واپسی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بحرانوں سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مولانا فضل الرحمان نے بھرپور تعاون کیا۔ تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل سے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ملک میں سیاسی اور جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ سامنے آچکا ہے کہ نواز شریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، شریف خاندان کو ناحق ستانا تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!