وفاقی وزارت تعلیم کا گوگل فارایجوکیشن سے معاہدہ طے ،دو سینٹر آف ایکسی لینس قائم
Share your love
اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم اور گوگل فار ایجوکیشن کے مابین وفاقی نظامت تعلیمات کے دو اداروں میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کے لیے اہم معاہدہ ہوگیا ہے اور اسلام آباد کے گرلز کالج میں پہلے سینٹر کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا گیا۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اہم انقلاب اقدام کیا گیا ہے اور وفاقی وزارت تعلیم اور گوگل فار ایجوکیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے، جس کے تحت اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سینٹر آف ایکسی لینس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
گوگل فار ایجوکیشن کی جانب سے ادارے میں ہائی ٹیک کلاس روم اور آئی ٹی کے لیے بہترین سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے اور لیب بھی تیار کر دی گئی ہے۔
ایم ڈی گوگل فار ایجوکیشن کیون نے کہا کہ پاکستان اور پورے خطے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری ایجوکیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی خواب پورا ہوگیا ہو، سیکریٹری تعلیم وانی صاحب نے اسکولوں اور کالجوں کے لیے بہت محنت کی ہے۔
ڈائریکٹر کالجز صبا فیصل نے وفاقی تعلیمی ادارے میں قائم سینٹر کے بارے میں کہا کہ اسٹوڈنٹس یہاں سے کورس کر کے انٹرنیشنل مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
وفاقی سیکریٹری برائے تعلیم محی الدین وانی نے اس بارے میں کہا کہ ٹیکنالوجی اور تعلیم ہی پاکستان کا مستقبل ہے، گوگل کی ٹیم نے اسلام آباد میں دو ریفرنس اسکولز بناکر اپنے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔