Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر ای سی پی سے چھ جولائی کو حتمی دلائل طلب

Share your love

سلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے چھ جولائی کو حتمی دلائل طلب کر لئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نکتے پر مطمئن کریں کہ کیا ایک ہی الزام پر دو الگ الگ فورم پر کاروائی ہو سکتی ہے ؟۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن بدنیتی پر مبنی کاروائی کر رہا ہے، ایک ہی الزام پر دو دو جگہوں پر کاروائی نہیں ہو سکتی،یہ فواد چوہدری کو الیکشن سے نااہلی کرنے کی کوشش ہے ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت چھ جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی جاری رکھنے لیکن حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!