Enter your email address below and subscribe to our newsletter

میر پور آزاد جموں و کشمیر میں پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم

Share your love

مظفرآباد : ‎سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے میر پور میں آزاد جموں و کشمیر کا پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا۔

‎ میرپور شہر کے وسط میں شاہراہ علامہ اقبال سے متصل 4000 چار ہزار سکوائر فٹ رقبے پر محیط اس پارک میں جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں جس سے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے نئے مواقع میسر آیں گے۔

پارک میں استقبالیہ کے ساتھ کانفرنس روم، میٹنگ روم، کانفرنس ہال، سیمینار ہال، ورکشاپ اور ٹریننگ کے علاوہ ویانا اور سوشل نیٹ ورک کی سہولیات موجود ہیں جبکہ خواتین کے لیے الگ سے کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔

‎اس پارک تک رسائی انتہائی آسان ہے جہاں مہمانوں کے لیے کیفے ٹیریا، کچن، نماز کے لیے مخصوص جگہ، زوم میٹنگز کے لیے مکمل سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

ایس سی او نے یہاں تیز ترین انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

پارک کا افتتاح جلد متوقع ہے جس کے بعد مظفرآباد اور پونچھ میں بھی اسی نوعیت کے پارک بنائے جائیں گے، آزاد کشمیر میں سیاحت کےعلاوہ کوئی دوسری انڈسٹری موجود نہیں ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی دوسری بڑی صنعت ‎کے طورپر متعارف ہونے جا رہی ہے جس کا سہرا سپیشل کمیو نیکیشنز آرگنائزیشن کے سر سجے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!