Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مالی سال 2023-24 بجٹ سازی حتمی مرحلے میں داخل ،وزارت خزانہ کے ملازمین کی ہفتہ وزار تعظیلات بھی ختم

Share your love

اسلام آباد:آئندہ مالی سال 2023-24 بجٹ سازی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ۔۔وزارت خزانہ کے ملازمین کیلئے دفتری اوقات بڑھادیئےہفتہ وزار تعظیلات بھی ختم ،وزارت خزانہ نے سرکلر جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ میں تین جون بروز ہفتہ اور چار جون بروز اتوار بھی معمول کے مطابق کام ہوگا اور تمام افسران و سٹاف صبح ساڑھے سات بجے سے شام چھ بجے تک دفاتر میں فرائض سرانجام دیں گے ۔

وزارت خزانہ کے ہیومن ریسورس ونگ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں تمام ایڈیشنل فنانس سیکرٹریز اور ڈیپارٹمنٹ اور ونگزکے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ دس جون تک اپنی ڈیپارٹمنٹ اور ونگز میں تمام افسران اور سٹاف کی صبح ساڑھے بجے سے شام چھ بجے تک حاضری کو یقینی بنائیں۔

اسی طرح ہفتہ اور اتوار کو بھی افسران و سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!