فچ کا پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ
Share your love
اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ یہ بھی کہا ہے پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضروریات کے بلند خطرات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ مارچ میں موجودہ قرض پروگرام ختم ہو جائے گا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔
فچ کی جانب سے کہا گیا کہ اس حوالے سے تاخیر اور غیر یقینی کے خطرات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام میں مضبوط کارکردگی دکھائی ہے۔
فچ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات فروری میں شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔