Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کے لئے خطرہ ہے، منیر اکرم

Share your love

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، عالمی برداری فتنہ الخوارج اور داعش کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ دہشتگردی پر قابو پائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، دہشتگرد افغانستان پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں، ان دہشت گرد تنظیموں کیخلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بھی نارمل نہیں ہوں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!