Enter your email address below and subscribe to our newsletter

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے،ولولہ انگیز پریڈ

Share your love

لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب میں موجود عوام نے بڑی تعداد میں ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے، تقریب کے دوران نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، فضا ملی نغموں اور حاضرین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

تقریب کے دوران نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے، پاکستان رینجرز کی ولولہ انگیز پریڈ دیکھ کر حاضرین کا جذبہ حب الوطنی مزید بڑھ گیا، پاکستان رینجرز کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔

پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کے قدموں کی دھمک اور وطن کی حفاظت کے جذبے کی چمک نے حاضرین کا لہو خوب گرمایا۔

پنڈال میں موجود بچے، بزرگ اور خواتین پُرجوش انداز میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!