Enter your email address below and subscribe to our newsletter

خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں، قونصلر رسائی دی جائے،امریکا

Share your love

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ امریکا نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔جبکہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں، پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں ،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں، امریکا نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں، پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے، دوسرے ممالک سے کہا ہے گرفتارامریکیوں کیلئے طریقہ کار کو سامنے رکھیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!