Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فٹبالر ڈو کم فوک نے رونالڈو کو سعودی کلب النصر کا روحانی پیشوا قرار دیدیا

Share your love

ریاض: فری اسٹائل فٹبالر ڈو کم فوک نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کو سعودی کلب النصر کا روحانی پیشوا قرار دیدیا۔رونالڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں النصر کیلئے 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو جون 2025 تک کیلئے کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو فری اسٹائل فٹبالر ڈو کم فوک نے کہا کہ رونالڈو النصر کے روحانی پیشوا کی طرح ہیں، وہ ٹریننگ سیشنز میں گروپس کیساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کرتے نظر آتے ہیں۔

اسٹار فٹبالر نے اس سیزن میں 16 گیمز میں 14 گول کیے لیکن یہ ان کی ٹیم کو سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) ٹائٹل دلوانے میں ناکام رہے تاہم النصر کی ٹیم روایتی حریف التحاد کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں رونالڈو کی جانب سے انٹرویو دیا گیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوسرے بڑے نام بھی اگلے ایونٹ میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں، میں یہاں خوش ہوں اور کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے۔ یورپ میں ہم صبح شام ٹریننگ کرتے تھے لیکن رمضان میں یہاں ٹریننگ 10 بجے شروع ہوتی تھی جو میرے لیے عجیب تھا۔

رونالڈو کی سعودی عرب ا?مد کے بعد فٹبال کے کئی سرکردہ ناموں نے سعودی لیگ میں دلچسپی دکھائی ہے، جس میں کریم بینزیما، نیمار جونئیر، اینگولو کانٹے سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رونالڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں النصر کیلئے 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو جون 2025 تک کیلئے کیا گیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!