دنیا میں پائیدار امن کیلئے فلسطینی عوام کو آزادی کا حق دینا ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف

غزہ اور یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ دنیا کو یوکرین جنگ اور غزہ میں پیدا صورتحال جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ غزہ میں 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں انسانیت سوز مظالم اور نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا میں پائیدار امن کیلئے فلسطینی عوام کو آزادی کا حق دینا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔