Enter your email address below and subscribe to our newsletter

گڈانی کے ساحل پر پہلی مرتبہ زندہ نایاب دیو ہیکل وہیل مچھلی آگئی

Share your love

لسبیلہ:گڈانی کے ساحل پر پہلی مرتبہ زندہ نایاب دیو ہیکل وہیل مچھلی نمودار ہوئی۔

گڈانی کے ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں وہیل مچھلی کو پکڑنے کی کوشش کی، وہیل کے مناظر مقامی ماہی گیروں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لئے۔

مقامی ماہی گیروں کے مطابق گڈانی کے ساحل پر پہلی مرتبہ دیو ہیکل سیاہ وہیل کو دیکھا گیا ہے، وہیل مچھلی ساحل سمندر سے دو سے تین کلومیٹر دور گہرے سمندر میں دیکھی گئی۔

دیو ہیکل سیاہ وہیل کی ویڈیو مقامی ماہی گیروں نے ریکارڈ کی، جن کا کہنا ہے کہ سیاہ وہیل مچھلی کی لمبائی تقریباً 100 فٹ اور چوڑائی 50 فٹ تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!