Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پہلی مرتبہ امریکی بحریہ کی سربراہ خاتون نامزد

Share your love

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بحریہ کی ایڈمرل لیزا فرنشیٹی کو بحریہ کے نئے چیف آف نیول آپریشنز (سی این او) کے لیے نامزد کیا ہے جس کے بعد وہ فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہونگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 38 سال کی سروس کے ساتھ بحریہ کے آپریشنز کی موجودہ نائب سربراہ، فرنشیٹی کو موجودہ سی این او ایڈمرل مائیک گلڈے کے اگلے ماہ ریٹائر ہونے کے بعد عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

جوبائیڈن نے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اپنے پورے کیرئیر کے دوران ایڈمرل فرنشیٹی نے آپریشنل اور پالیسی دونوں میدانوں میں وسیع مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ امریکی بحریہ میں فور اسٹار ایڈمرل کا درجہ حاصل کرنے والی دوسری خاتون ہیں۔

بحریہ کے سربراہ کے طور پر فرنشیٹی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بھی ہوں گی جس میں پانچ سروس برانچز کے انچارج افسران اور جوائنٹ اسٹاف کا سربراہ شامل ہوتے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!