Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس 58 ہزار کی حد عبور کر گیا

Share your love

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی لہر جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 668 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 58 ہزار 55 پر آگیا۔

ادھر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر روپے کے مقابلے میں تنزلی کا شکار ہو گیا
نٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!