وزیر خارجہ کا ایران، مصر کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر گفتگو
Share your love
اسلام آباد: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران اور مصر کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی، وزرائے خارجہ نے فلسطین کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے غزہ کے بحرانوں، شہریوں کی ہلاکت اور فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی پر بات چیت کی، گفتگو میں اتفاق ہوا کہ تنازع کو بڑھنے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے فوری اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے مصر کے وزیر خارجہ ایچ سمیح شکری سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، وزرائے خارجہ کی غزہ کے بحرانوں پر بات چیت ہوئی، تنازعات کو بڑھنے سے روکنے، شہریوں کو اجتماعی سزا، بھوک اور بے گھر ہونے سے بچانے پر اتفاق ہوا، وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔