Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فیٹف سے نکلنے میں وزارت خارجہ کا اہم کردار ،ٹیم ورک کے ذریعے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے،بلاول بھٹو

Share your love

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے پاکستان کے جلد نکلنے میں وزارت خارجہ کا اہم کردار ہے، اب وزارت خارجہ روایتی اپروچ کے ساتھ کام نہیں کر سکتی۔ٹیم ورک کے ذریعے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں انتظامی اصلاحات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کے ساتھ اچھے روابط کیلئے اہم فیصلے ضروری ہیں، ڈپلومیٹک سروس کے اصول و ضوابط پر پوری طرح عمل درآمد ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی بھی گلوبل چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، وزارت خارجہ کے افسران ملکی مفاد کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستانی مشنز ملک کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ کے افسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزارت خارجہ کا اوورسیز پاکستانیوں کی سیکیورٹی اور بہتری میں اہم کردار ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!