Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سابق چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کی کمنٹری باکس میں واپسی

Share your love

لاہور: سابق کپتان اورسابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ کی کمنٹری باکس میں واپسی ہوگئی ہے اور وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔

رمیض راجہ نے ٹوئٹر پر بیان میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘کیمرا، ساونڈ اینڈ ایکشن، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز میں کمنٹری باکس میں واپسی ہوگی’۔
رمیض راجہ کی اس ٹویٹ پر مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘کرکٹ شائقین کو رمیز راجہ کی ‘اسٹائلش’ کمنٹری کا انتظار تھا۔’ ایک صارف نے لکھا کہ ‘رمیز بھائی کی آواز سننے کو کا ترس گئے تھے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ نے کمنٹری باکس کو الوداع کہہ دیا تھا۔
دسمبر 2022 میں انہیں چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان کی جگہ نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
رمیض راجہ ایک لمبے عرصے کے بعد 16 جولائی سے شروع ہونے والی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!