سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی اسمبلی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
Share your love
گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی۔
عدالتی فیصلے میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی اسمبلی کی ممبر شپ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا، ان کی نا اہلی کا فیصلہ 3 ججز پر مشتمل بنچ نے سنایا، بینچ میں جسٹس ملک عنایت الرحمان، جسٹس جوہر علی اور جسٹس مشتاق شامل ہیں۔
جعلی ڈگری کیس میں تینوں ججز نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے خالد خورشید کو نا اہل قرار دیا، پیپلز پارٹی کے رکن جی بی اسمبلی غلام شہزاد آغا نے درخواست دائر کی تھی، نااہل قرار دئیے گئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔