چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
Share your love
سینٹیاگو: چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حکام کاکہناہے چلی کی بحریہ نے حادثے کے مقام سے سابق صدر سیبسٹین پنیرا کی لاش برآمد کرلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ جنوبی چلی کے علاقے لوس ریوس میں پیش آیا، سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی، البتہ یہ پتا نہیں چل سکا کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی وجوہات کچھ اورتھیں۔
حکام کے مطابق چلی کی بحریہ نے حادثے کے مقام سے سابق صدر سیبسٹین پنیرا کی لاش برآمد کرلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیبسٹین پنیرا کی عمر 74 برس تھی، وہ دو مرتبہ 2010 سے 2014 اور 2018 سے 2022 تک چلی کے صدر رہے، ا?نجہانی رہنما کی سرکاری تدفین کی جائے گی۔
چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔