Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتا

Share your love

واشنگٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا ۔ان کو میامی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتاری کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پرگرفتار کیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر کو ڈپٹی مارشلز نے گرفتار کیا تھا اورٹرمپ فیڈرل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پرفرد جرم عائد ہونے پر کچھ دیر کی گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد ٹرمپ میامی کی وفاقی عدالت سے روانہ ہو گئے۔

وفاقی عدالت میں ہی ٹرمپ کے معاون والٹ ناٹا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، ٹرمپ پر حساس دستاویزات اور جاسوسی سمیت 37 الزامات عائد ہیں۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر پر فوجداری مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

سابق صدر ٹرمپ رہائی کے بعد میامی سے ریاست نیو جرسی کے شہر بیڈ منسٹر پہنچے، جہاں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے الزامات کو بے بنیاد اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں امریکی عوام بائیڈن انتظامیہ کو بھرپورجواب دے گی، امریکی میڈیا کے مطابق عوامی رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ مقبولیت میں بدستور سب سے آگے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!