Enter your email address below and subscribe to our newsletter

فرانسئڈی صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

Share your love

پیرس : یورپی انتخابات میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمانویل میکرون نے ایک بیان میں کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی رساں اداروں کے مطابق یورپی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر میکرون کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انتخابی مہم میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کی توجہ امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کے موضوع پر رہی۔

نیشنل ریلی پارٹی کی قیادت 28 برس کے جورڈن بارڈیلانے سنبھالی ہوئی ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر کے یورپی انتخابات میں فرانسیسی ووٹوں میں انتہائی دائیں بازو کی اکثریت کے بعد ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کرنے کے اعلان پر فوری ردِ عمل میں جیتنے والی رہنما میرین لی پین نے کہا ہے کہ “اگر فرانسیسی ہمیں اختیار دیں اور ہم پر اعتماد کریں تو ہم اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے تیار ہیں۔

میکرون کو شکست دینے والی لی پین اس سے قبل 2017ء اور 2022ء کے صدارتی انتخابات میں میکروں سے دوبار الیکشن ہار گئی تھیں۔ وہ دوبارہ 2027ء میں ہونے والے انتخابات میں دوبارہ صدارت تک پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!