Enter your email address below and subscribe to our newsletter

گال ،ٹیسٹ ،سری لنکا کے خلاف تیسرے دن پاکستان 461 رنز پرآوٹ،سعود شکیل کی ڈبل سنچری

Share your love

گال: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کےتیسرے دن پاکستان 461 رنز پرآوٹ ہوگئی، قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز سعود شکیل نے سری لنکا میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

سعود شکیل نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالتے ہوئے 200 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 352 گیندوں کا سامنا کیا اور 19 چوکے لگائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

سری لنکا کے خلاف ابتدائی 5 وکٹیں جلد گرجانے کے بعد آغا سلیمان اور سعود شکیل کے درمیان 177 رنز کی پارٹنرشپ نے خسارہ ختم کرنے پاکستان کو 149 رنز کی لیڈ دلادی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلےباز سری لنکا میں ڈبل سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم سال 2014 میں یونس خان نے 177 جبکہ محمد حفیظ نے 2012 میں 196 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے سال 2021 میں عابد علی نے 2021 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔

آغا سلمان نے 83 ،نعمان علی 25، ابرار احمد10 رنز بنا کر نمایاں رہے اور سعود شکیل کو ڈبل سنچری مکمل کرنے میں مدد دی، سری لنکا کی طرف سے رمیشن منیڈس نے5،پی جے سوریاں نے3 اورراجیتھا اور فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے دن تک پاکسانی بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی، 221 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ،سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان بابراعظم چلے نہ سابق کپتان سرفراز احمد۔سری لنکن ٹیم دوسرے روز312 پر آوٹ ہوگئی۔

سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں آغاز میں ہی پاکستان کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، تاہم سلمان آغا اور سعود شکیل نے مکمل تباہی سے بچا لیا۔

پاکستانی اوپنرامام الحق اور عبد اللہ شفیق زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی ،امام الحق دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر ہی پویلین لوٹ گئے،عبد اللہ شفیق 19 رنز پر پربتھ جے سوریا کی گیند پردھننجیا ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے۔

تیسرے آوٹ ہونے والے شان مسعود 30 گیندوں پر 39 رنز بناکر رمیش مینڈس کا شکاربنے ، کپتان بابراعظم بھی پربتھ جے سوریا کی گیند پر صرف 13 رنز پر سدیرا سمارا وکرما کو کیچ دےبیٹھے، وکٹ کیپرسرفراز احمد نے 15 گیندوں پر 17 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔

دوسرے روز جب بارش کے باعث کھیل ہوا تو سعود شکیل 69 اور آغا سلمان 61 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت داری قائم ہوچکی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز سے کیا،دوسرے روز سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا۔

رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دھننجیا ڈی سلوا کو 122 رنز جبکہ رمیش مینڈس کو صرف 4 رنز پر پویلین بھیجا، کوسن رجیتھا بھی صرف 8 رنز پر ابرار احمد کی گیند پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دے بیٹھے۔

ڈی سلوا نے 214 گیندوں پر 122 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، یوں پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 312 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

اس سے قبل پہلے روزسری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کیے تھے۔

مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، 2 مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا، دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!