Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
اسلام آباد:چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل کمیٹی کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل اور عام انتخابات کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا. عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیا۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 23 اکتوبر ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لاجر بینچ سماعت کرے گا. بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی۔
. عدالت عظمیٰ میں دوسرا اہم مقدمہ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت بھی 23 اکتوبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں۔
ملک میں نوے روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔