جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 28 افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کردیا
Share your love
برلن: جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 28 افغان پناہ گزینوں کو قطر کی مدد سے واپس ان کے ملک بھجوا دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی نے افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے سے قبل 2 ماہ تک قطر کے ذریعے طالبان سے بات چیت کی تھی اور ڈی پورٹ کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی تھی۔
جرمنی کی حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بدر کیے گئے افغان شہری مختلف جرائم میں ملوث تھے اور سزا یافتہ تھے جس پر انھیں جرمنی میں رہنے کا کوئی حق نہیں تھا۔ان افراد کو قطر ایئر ویز کے چارٹر طیارے کے ذریعے بھیجا گیا۔
خیال رہے کہ جرمنی نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان شہریوں کی ملک بدری کو روک دیا تھا۔ تاہم اب یہ سلسلہ اُس وقت شروع کیا گیا جب ایک افغان پناہ گزین چاقو حملے میں پکڑا گیا تھا۔