غلام بلور نے این اے 32 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
Share your love
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینی چاہیے۔
پشاور میں اے این پی کے غلام بلور نے این اے 32 کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
اس حوالے سے غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو انتخابات میں میرے حلقے میں 70 سے 80 ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں بھی میرے ووٹ کسی اور کو دیے گئے، پی ٹی آئی میں بادشاہت تھی، لیڈروں نے پارٹی اور ملک کو تباہ کیا۔
اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق طے شدہ فارمولے پر عمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے جو لوگ جرائم میں ملوث ہیں انکے متعلق عدالتیں ہی فیصلہ کریں۔
غلام احمد بلور کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جمہوریت طرز پر بلے کا نشان دیکر الیکشن لڑنے کا موقع دینا چاہیے۔