Enter your email address below and subscribe to our newsletter

گوگل کا بھی اپنا پرائیویسی سینڈ باکس متعارف کروانے کا عندیہ

Share your love

کیلیفورنیا: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا پرائیویسی سینڈ باکس متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا۔گوگل نے کروم 115 کی لانچ میں متوقع فیچرز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

گوگل نے اس فیچر کا اعلان پہلی مرتبہ اگست 2019ء میں کیا تھا جس کا مقصد ثالث فریق براؤزر کوکیز کو بدلنا تھا، صارفین گزشتہ 4 برس سے اس فیچر کے منتظر تھے۔

کمپنی نے گزشتہ 4 سالوں میں اس متعلق کسی قسم کی کوئی اپ ڈیٹ بھی نہیں دی تاہم حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل نے کروم 115 کی لانچ میں متوقع فیچرز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈیویلپر ریلیشن انجینئر ایڈریانا جارا نے بتایا کہ 18 جولائی کو لانچ کیے جانے والے کروم 115، پرائیویسی سینڈباکس کی لانچ کی شروعات ثالث فریق کوکیز اور دیگر مکینزم کو مرحلہ وار ختم کرتے ہوئے کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مکینزم صارف کے براؤزنگ رجحان اور دلچسپی کے مواد سے متعلق پتا لگاتے ہیں، کروم میں اس کے بجائے ٹاپکس اے پی آئی استعمال کیا جائے گا۔

ایڈریانا جارا کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپکس ایڈ ٹیک پلیٹ فارم کو موافق اشتہار کے انتخاب کیلئے مدد دینے کا ایک اشارہ ہوتا ہے، تھرڈ پارٹی کوکیز کے برعکس ٹاپکس متعلقہ معلومات صارف کی اضافی معلومات منکشف کیے بغیر شیئر کی جاتی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!