Enter your email address below and subscribe to our newsletter

یورپی یونین انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر گوگل پربھاری جرمانہ عائد

Share your love

پیرس: فرانس کے مسابقتی کمیشن نے گوگل پر یورپی یونین انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 25 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

یورپی ادارے نے گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ بارڈ (جس کا نام اب تبدیل کرکے جیمنائی کر دیا گیا ہے) کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ کو خبر رساں اداروں اور میڈیا اداروں کو آگاہ کیے بغیر ان کے مواد سے تربیت دی جا رہی ہے، کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے تھے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

یہ جرمانہ فرانس کے بڑے میڈیا اداروں کی جانب سے آن لائن مواد کے بارے میں دائر مقدمے پر عائد کیا گیا، گوگل کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!