Enter your email address below and subscribe to our newsletter

گوگل کی جانب سے فٹ بال ماہر کی طرح حکمت عملی بنانے والا ٹول متعارف

Share your love

لندن:گوگل کے مصنوعی ذہانت کے شعبے ’ڈیپ مائنڈ‘ نے ایک ایسا ٹول بنایا جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ فٹ بال ماہر کی طرح حکمت عملی بنانے اور کارنر کِکس کے نتائج کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔

ڈیپ مائنڈ اس سے قبل کمپلیکس بورڈ گیم ’گو‘ میں انسانی چیمپیئنز کو شکست دینے کے ساتھ ویڈیو گیم سٹار کرافٹ ٹو میں بھی پروفیشنل گیمرز کو شکست دینے کے لیے اپنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کر چکا ہے۔

گوگل کے لندن میں قائم اے آئی ڈویژن نے لیورپول فٹ بال کلب کے عملے کے ساتھ تین سال کام کرنے کے بعد دو روز قبل اپنا نیا ٹول ’ٹیکٹک اے آئی‘ متعارف کرایا۔

اس ٹیکنالوجی کے بارے میں پوسٹ کیے گئے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹول جدید ترین نتائج حاصل کرنے کے لیے تخلیقی اور پیشن گوئی کرنے والی مصنوعی ذہانت کے امتزاج کا استعمال کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ’ٹیکٹک اے آئی‘ کھلاڑیوں، کوچز اور شائقین کے لیے کھیلوں میں انقلاب لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی معاون تکنیکوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!