Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حکومت اور جے یو آئی کا باجوڑ دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

Share your love

پشاور: سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان باجوڑ خار پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی، مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی جانب سے شہداء کیلئے 5، 5، لاکھ ، زخمیوں کیلئے 3، 3 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے شہداء کیلئے 20، 20 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 7، 7 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

سربراہ جے یو آئی نے شہداء کے اہل خانہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ نے ہماری مسکراہٹوں کو چھین لیا، ہمارے دلوں کی خوشیوں کو غموں میں ڈبو دیا، اندوہناک واقعہ سے ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے بلکہ ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ اس غلط فہمی میں ہیں کہ ہم جہاد کر رہے ہیں یہ غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ مفسدین ہیں، جے یو آئی روز اول سے بدامنی کی آگ کو بجھانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، مخالفین اس آگ کو بھڑکا رہے ہیں، یہ یہودیوں اور منافقین کے ترجمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تحفظ کی راہیں خود تلاش کرنا ہوں گی، آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز بھی زیر غور ہے، مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کے لئے حکمت عملی بنائیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!