Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حکومت کا غیر قانونی معاشی سر گرمیوں کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان

Share your love

اسلام آباد:حکومت نے غیر قانونی معاشی سر گرمیوں کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ مکمل فہرستیں تیار کی جا رہی ہے۔ ایک طویل کریک ڈاوٴن شروع ہوگیا ہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ کی گراوٹ کی وجہ ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹرز اور ڈالر کے اسمگلروں کے خلاف انتظامی اقدامات کا آغاز اور نفاذ ہے۔ حکومت نے غیر مجاز منی چینجرز اور دیگر مافیاز کے خلاف سخت احکامات جاری کیے ہیں۔اہم پالیسی اصلاحات جاری ہیں، اجناس،کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ زمینی، سمندری اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کے نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، سامان،کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!