حکومت کا تعلیمی اداروں میں نشے کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ
Share your love
اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں میں نشے کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کر لیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ، ضلعی انتظامی افسروں اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی، وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کے زیرنگرانی آپریشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ منشیات فروش پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں، منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو اب تک ہونے والی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔