Enter your email address below and subscribe to our newsletter

گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا، وزیراعظم

Share your love

اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا اس سے پاکستان کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گی

اسلام آباد میں گرین پاکستان کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمانر میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کیلئے زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانون کی خوشحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے.حکومت حال ہی میں قائم اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل سے زراعت کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں کی مکمل استعداد سے فائدہ اٹھائے گی. گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ دوسری گرین ریولوشن انشاء اللہ پاکستان کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس سیمینار میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی انہوں نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور شرکاء کو یقین دلایا کہ پاک فوج SIFC کے تحت تمام حکومتی اقدامات جیسے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو میں پاکستانی قوم کی امنگوں پر پوری اترے گی۔

سیمینار میں وفاقی وزراء، سندھ اور پنجاب کے وزراء اعلی، چاروں صوبوں کے چیف سیکٹریز، زرعی ماہرین، اعلی عسکری افسران اور ملک بھر سے کسانوں کی بڑی تعداد کی شرکت بین الاقوامی مہمان، برطانیہ، اٹلی اسپین، چین، بحرین، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتکار اور سرمایہ کاروں نے بھی سیمینار میں شرکت کی.

لینڈ مینجمنٹ سسٹم کے بعد گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کی غذائی سلامتی، زرعی مصنوعات کی برآمد اور درآمدات میں کمی سے ملکی معیشت کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

زرعی، ٹیکسٹائل، چمڑے اور لائیوو اسٹاک کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے حکومت اور پاک فوج کے زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ کی تعریف کی.ماہرین نے اس حوالے سے جدت، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اور چھوٹے کسان تک معاشی فوائد پہنچانے کے اقدام کو بھی سراہا شرکاء نے اس موضوع پر سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔

یہ سیمینار ملک میں زراعت اور لائیوو اسٹاک کے شعبے کی ترقی کی طرف ایک مثبت قدم ہے. شرکاء نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی اس خصوصی شعبے پر توجہ پر تعریف کی.وزیرِ اعظم نے زراعت اور لائیوواسٹاک کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!