Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حماس،اسرائیل کشیدگی ، امریکی صدر جوبائیڈن کا فلسطینی صدر سے پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ

Share your love

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات چیت میں دونوں رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دیں ، انہوں نے شہریوں کے تحفظ کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر محمود عباس نے جو بائیڈن کو فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے شہریوں کے لیے امداد پہنچانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

فلسطینی رہنما نے صدر بائیڈن کو بتایا کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

صدر بائیڈن نے محمود عباس سے بات چیت میں ایک مرتبہ پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ حماس فلسطینی عوام کے وقار اور خود ارادیت کے حق کی ترجمانی نہیں کرتا۔

نیتن یاہو سے بات چیت میں صدر بائیڈن نے اسرائیل کے لیے غیرمتزلزل امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ صدر جو بائیدن حماس کے حملے کے بعد سے نیتن یاہو کے ساتھ متعدد بار بات کر چکے ہیں لیکن صدر محمود عباس کے ساتھ یہ پہلا رابطہ ہے۔

دوسری جانب سفارتی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے دورے پر ہیں، انہوں نے عرب امارات جانے سے پہلے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی تاکہ لڑائی میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے اور بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کا کوئی حل نکالا جائے۔

قبل ازیں امریکی ارکان کانگریس نے صدر بائیڈن کو خط لکھ کر غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر بائیڈن اسرائیل کی غزہ کیلئے انسانی ضروریات بند کرنے کے معاملے کو دیکھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ارکان کانگریس نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ کی صورتحال، شمالی غزہ سے لاکھوں فلسطینیوں کے انخلا اور اس کے خطرناک نتائج پر تشویش ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!