حماس نے 25 یرغمالیوں کو رہا کردیا، عرب میڈیا کا دعویٰ
Share your love
غزہ: عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حماس نے 12 تھائی شہریوں سمیت 25 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں میں 12 تھائی شہری جبکہ 13 اسرائیلی شامل ہیں، اسرائیلی یرغمالیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
رہائی پانے والے یرغمالیوں کو رفح کراسنگ سے اسرائیلی حکام کے حوالے کردیا گیا، تھائی شہریوں کو تل ابیب میں طبی مراکز میں رکھا جائے گا۔
دوسری جانب تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے بھی حماس کی جانب سے رہائی پانے والے 12 یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کی قید میں ٹوٹل 240 اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں جن میں سے 25 یرغمالیوں کو رہاکیا گیا ہے، یرغمالیوں میں اسرائیل، ارجنٹینا، برطانیہ، چلی، فرانس، جرمنی،پرتگال، اسپین، تھائی لینڈاور امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت عارضی جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔
عارضی جنگ بندی کا آغاز غزہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔