حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس ، ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور
Share your love
اسلام آباد: حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شیئرکی، خود ریکارڈنگ نہیں کی اور نہ ہی ان کے موبائل فون سے کوئی ثبوت ملا۔
اسلام آباد کی عدالت میں حریم شاہ ویڈیو لیک کیس میں صندل خٹک کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں صندل خٹک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیاگیا۔
حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شیئرکی، خود ریکارڈنگ نہیں کی اور نہ ہی ان کے موبائل فون سے کوئی ثبوت ملا۔