نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
Share your love
اسلام آباد: احتساب عدالت نے نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر نہ کیا جاسکا۔ جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں جاری بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے باعث اس کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔
احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے کاروں کی صرف 15 فیصد قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔