عطا الحق قاسمی فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت
Share your love
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت،نئے قانون کے مطابق نظر ثانی درخواستوں میں درخواستگزران کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت دے دی. جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ زیر التواء نظر ثانی میں ایڈیشنل نکات متفرق درخواست کے زریعے بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی نظر ثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی.عدالت نے دائر نظر ثانی اپیلوں کو نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے نئے قانون کے مطابق نظر ثانی درخواستوں میں درخواستگزران کو وکلا تبدیل کرنے کی بھی اجازت دے دی۔
عطا الحق قاسمی کی جانب سے وکیل اکرم شیخ ،اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل سلمان بٹ کو پیش ہونے کی اجازت مل گئی. جبکہ پرویز رشید کو بھی نیا وکیل کرنے کی اجازت دے دی۔ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق نظر ثانی اپیلوں میں ایڈیشنل حقائق بتانا چاہتا ہوں.۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیا قانون نافذ ہے آپ اسکے تحت درخواست دے سکتے ہیں،چاہیں تو نئے قانون کے مطابق نظر ثانی دائر کریں۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کیس کا فیصلہ 184(3) کے تحت سنایا تھا،درخواستگزران کو نئے قانون کا فائدہ لینا چاہیے ۔
ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہا کہ گزشتہ سماعتوں پر پیش ہونے کے باوجود میری حاضری نہیں لگائی گئی. چیف جسٹس نے کہا ایسی بات نہ کریں جو نامناسب ہو۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ کی نظر ثانی تو زیر التوائہے،زیر التواء نظر ثانی میں ایڈیشنل نکات متفرق درخواست کے زریعے بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
بعدازاں کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔