Enter your email address below and subscribe to our newsletter

خدیجہ شاہ و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی

Share your love

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج احمد اعجاز بٹر نے خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ ملک، صنم جاوید، طیبہ راجہ اور صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے، عدالت نے دیگر خواتین کے وکلاء سے آئندہ سماعت ہر دلائل طلب کر لیے، گرفتار خواتین نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا گیا، ضمانت پر رہائی دی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔

بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ خدیجہ شاہ سمیت 9 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، خواتین نے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں، خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڈ میں نامزد ہیں، خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ ملک سمیت 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

خواتین ملزمان میں خدیجہ شاہ ، مریم مزاری ، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام ، طیبہ راجہ ، صنم جاوید ، ہما سعید ، ممتاز بی بی ، خلت عزیز ، ارم اکمل ،عائشہ مسعود ،ماہا مسعود ، خدیجہ ندیم سمیت 13 خواتین شامل ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!