سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ العزیزیہ ریفرنس اپیلوں پر آج سماعت ہوگی
Share your love
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت آج دوبارہ ہوگی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ دوپہر اڑھائی بجے سماعت کرے گا۔ عدالت نے فریقین سے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
گزشتہ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کیلئے چار سے چھ گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی جبکہ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل کیلئے صرف آدھا گھنٹہ دینے کی استدعا کی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر بھی کر سکتے ہیں۔
گزشتہ سماعت پر نواز شریف کی لیگل ٹیم نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کی تھی جبکہ نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے