Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پاکستان کی استعداد بڑھانے کیلئے مدد کررہے ہیں، اینڈریو شوفر

Share your love

کراچی: امریکی مشن کے نائب ربراہ اینڈریو شوفر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پاکستان کی استعداد بڑھانے کیلئے مدد کررہے ہیں۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے 13 تا 16 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا، اینڈریو شوفرکا دورہ امریکا اور سندھ کے عوام کے درمیان مضبوط شراکت داری کواجاگر کرتا ہے، اینڈریو شوفردوسرے گرین شپنگ گول میز اجلاس میں بطور میزبان شریک ہوئے۔

ترجمان نے مزید بتایا گول میزمباحثے کا اہتمام یوایس ایڈ اورپاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیوٹی کے اشتراک سے کیا گیا، اینڈریوشوفر نے گرین شپنگ گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کیا، اینڈریو شوفر نے کہا ہم ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اورپاکستان کی استعداد بڑھانے کیلئے مدد کر رہے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے مزید بتایا امریکی مشن کے نائب سربراہ نے لنکن کارنرز کراچی کا دورہ بھی کیا، اینڈریوشوفر نے طلبا،کاروباری افراد اور رضاکاروں سے ملاقات کی، اینڈریوشوفرنے کراچی میں مذہبی اقلیتی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!