بلوچستان ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج
Share your love
کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف کے خلاف سنگین غداری اور آرٹیکل چھ کی کارروائی کیلیے دائر درخواست کو خارج کردیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے توڑنے پر بانی پی ٹی اآئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی استدعا کی تھی۔
درخواست پر بانی تحریک انصاف کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اقبال شاہ پیش ہوئے اور انہوں نے ہائیکورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض اٹھایا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی اور درخواست کو خارج کردیا۔