ہالینڈ عام انتخابات ، اسلام مخالف متعصب سیاست دان ملعون گیرٹ ولڈرز کی جماعت کامیابی
Share your love
ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے عام انتخابات میں اسلام مخالف متعصب سیاست دان ملعون گیرٹ ولڈرز کی جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے عام انتخابات میں متنازع سیاستدان اور اسلام کے شدید ترین مخالف ملعون گیرٹ ولڈرز کی جماعت فریڈم پارٹی نے 150 میں سے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
انتخابات میں گیرٹ ولڈرز کے حریف بائیں بازو کے اتحاد لیبر پارٹی اور گرین لیفٹ کے مشترکہ ٹکٹ پر لڑنے والے 25 امیدوار کامیاب ہوسکے ہیں جبکہ سبکدوش وزیرِاعظم مارک روتاہ کی پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی کو 24 نشستیں ملی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں 25 سال بعد فریڈم پارٹی کی جیت نے ڈچ سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس سے پورے یورپ کو بھی جھٹکا لگے گا۔ گزشتہ انتخابات میں گیرٹ ولڈرز کی جماعت محض 17 نشستوں پر کامیاب ہوسکی تھی۔
حکومت بنانے کیلئے گیرٹ ولڈرز کو 150 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 76 نشستیں درکار ہوں گی جس کیلئے اْسے دوسری جماعتوں کو اتحاد میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ملعون گیرٹ ولڈرز نے سال 2019 میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے کا اعلان کیا تھا جو بعد میں شدید عالمی دباؤ کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔