Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آئی سی سی وفد کا کراچی اور لاہور کے بعد راولپنڈی پہنچ گیا

Share your love

اسلام آباد: پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کا معاملہ ، آئی سی سی وفد کا کراچی اور لاہور کے بعد راولپنڈی پہنچ گیا، وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپینز ٹرافی کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد آئی سی سی کا وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچا۔ وفد میں سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل تھیجنہوں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف انکلوڑر کا دورہ کیا۔

پی سی بی حکام نے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم کے انتظامات اور تیاریوں پر آگاہ کیا گیا۔ آئی سی سی وفد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی سی سی وفد آج محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا۔وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کو چیمپینز ٹرافی کی تمام تیاریوں پر آگاہ کرینگے۔ پاکستان نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی آئندہ سال میزبانی کرنی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!